Wednesday, March 18, 2020

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے تمام پبلک پارکس بھی بند، مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کر دیا، پنجاب بھر کے تمام پبلک پارکس بھی بند رہیں گے، مری سمیت پورے پنجاب کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پنجاب حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت عوام کا تمام قسم کے سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر، پبلک پارکس اور صوبے کے تمام سیاحتی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔

سعودی عرب نے مساجد میں جمعہ اور دیگر نمازیں معطل کردی ہیں

ریاض ۔سعودی عرب میں سینئر اسکالرز کی کونسل نے بادشاہی کی تمام مساجد میں روزانہ اجتماعی نماز اور ہفتہ وار جمعہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں گرینڈ مسجد اور مدینہ میں مسجد نبوی کو اس حکم سے استثنیٰ حاصل ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق ، یہ فیصلہ مملکت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کا ایک حصہ ہے۔ ریاض میں منعقدہ کونسل کا 25 واں غیر معمولی اجلاس نے فیصلہ دیا ہے کہ تمام مساجد عارضی بنیادوں پر بند رہیں گی لیکن نماز (اذان) کا مطالبہ ہمیشہ کی طرح کیا جائے گا۔ کونسل کے اجلاس میں کورونا وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روشنی میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔ اس نے وبائی امراض سے متعلق میڈیکل رپورٹس کا بھی جائزہ لیا ، جس نے لوگوں میں انفیکشن کی منتقلی کی رفتار اور ان کی جان کو خطرہ بنانے کے معاملے میں صورتحال کی سنگینی کی تصدیق کی۔ کونسل نے نوٹ کیا کہ اگر احتیاطی تدابیر کے جامع اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ خطرہ دوگنا ہو جائے گا کیونکہ اجتماعات کو منتقلی کی سب سے بڑی وجہ پایا جاتا ہے۔ کونسل نے اسلامی شریعت کے ان اصولوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ “نہ تو کوئی نقصان پہنچانے اور نہ ہی اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ” اور یہ کہ “جہاں تک ہو سکے نقصان کو روکنا چاہئے۔” اس بنا پر ، اسلامی شریعت کے تحت یہ جائز ہے کہ وہ جمعہ کی نماز اور مساجد میں تمام فرض نمازوں کو روکیں ، کونسل نے مزید کہا کہ دو مساجد کو اس حکم سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ علمائے کرام نے کہا کہ مساجد کے دروازے عارضی طور پر بند رہیں گے لیکن نماز کا مطالبہ بلا تعطل جاری رہے گا۔ کونسل نے تمام وفاداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مجاز حکام کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Tuesday, February 25, 2020

ہندو دہشت گردوں نے دہلی کی مسجد کو نذر آتش کردیا

نئی دہلی۔ ہندو انتہا پسندوں نے منگل کی سہ پہر کو شمال مشرقی دہلی کے اشوک وہار علاقے میں ایک مسجد کو نذر آتش کردیا ، کیوں کہ ہندوستان کے دارالحکومت میں شہریوں میں ترمیمی قانون کے سلسلے میں تیسرے روز بھی جھڑپ جاری ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹوں پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق ، ہجوم نے جیا شری رام اور ”ہندوون کا ہندوستان [ہندوں کا ایک ہندوستان]“ کا نعرہ لگایا۔ دی وائر نے اطلاع دی ہے کہ شرپسندوں نے مسجد کے احاطے کے آس پاس اور آس پاس کی دکانوں کو بھی لوٹ لیا۔شمال مشرقی دہلی میں ، پیر کی سہ پہر سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندو ہجوم نے ماؤ پور کے قریب کبیر نگر میں سڑک کے پار مسلم گھروں پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکے۔فوجداری ضابطہ اخلاق کی دفعہ 144 پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع کے کچھ حصوں میں چار سے زیادہ افراد کی ملاقات کو روکا گیا ، لیکن ہندو انتہا پسندوں کے زیرقیادت ہجوم کو بھارتی قانون نافذ کرنے والے حکام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی: احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی ڈھولکی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔ انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ نے اسٹوری لگائی تھی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا، تصویر کے کیپشن میں اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح نہ صرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارکباد بھی دینے کے لیے بے چین ہیں۔ احد اورسجل کی جوڑی نے ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے مقبولیت حاصل کی جب کہ گزشتہ سال عید پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

لاہور: پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔ خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اورکمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مصر کے سابق صدر حُسنی مبارک انتقال کر گئے

مصر پر 30 سال حکومت کرنے والے حسنی مبارک نے 91 برس کی عمر میں انتقال کیا مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک آج انتقال کر گئے ہیں۔سابق صدر سرجری کے بعد اسپتال میں داخل تھے۔وہ فالج کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔مصری میڈیا کے مطابق حسنی مبارک نے 91 برس کی عمر میں انتقال کیا ہے۔حسنی مبارک 2011ء میں احتجاجا مستعفی ہو گئے تھے۔ حسنی مبارک نے 30 سال تک مصر پر حکومت کی۔حسنی مبارک پر کرپشن کے بھی الزمات تھے۔ سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ حسنی مبارک کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ یہ سرجری پرانی ہرنیا کی وجہ سے کی گئی۔ ہرنیا میں خرابی کی وجہ سے حسنی مبارک کو آنتوں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک المعادی ملٹری اسپتال میں کچھ دن زیرعلاج رہیں گے۔ ان کی صحت بہتر ہونے کی صورت میں انہیں مشرقی قاہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر منتقل کردیے جائیں گے تاہم آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔حسنی مبارک کے وکیل فرید ال الدیب نے بتایا تھا کہ ان کے موکل کی سرجری مقامی ڈاکٹروں کی موجودگی کے غیرملکی ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی۔ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے پوتے عمرعلاء مبارک نے کچھ دن قبل پیچیدہ سرجری کے عمل سے گذرنے والے اپنے دادا کی تازہ تصویر شائع کی تھی۔معدے کی سرجری کے بعد حسنی مبارک کی پہلی تصویر تھی جس میں انہیں اپنے پوتے کے ہمراہ دیکھا گیا۔خیال رہے کہ حسنی مبارک عہدے سے معزولی کے 9 سال بعد گذشتہ برس اکتوبر میں منظرعام پر آئے۔ انہیں یوٹیوب پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں وہ سنہ 1973ء کی جنگ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ اس سے قبل وہ دسمبر 2018ء کو فوجی داری عدالت میں پیشی پردیکھے گئے تھے۔91 سالہ حسنی مبارک 1928 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نیسنہ 1981ء سے 2011ء تک مصر میں 30 سال ملک کے سیاہ وسفید کے مالک رہے۔ انہیں سنہ 2011ء کو ملک میں اٹھنے والی عوامی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔

امریکا کے پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں-صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے آخری روز پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی سمیت کئی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے جس میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح حاصل رہی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں اس لیے اگر مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے میں کچھ کرسکتا ہوں تو ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ اس موقع پر امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے بھی امریکا کے تعلقات اچھے ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے کے حل کیلیے کردار ادا کرسکتا ہوں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہو اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کیساتھ پریس کانفرنس میں بھی وہ اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ ایک مرتبہ بھارتہ وزیراعظم کے سامنے بھی پیشکش رکھ چکے ہیں تاہم ہٹ دھرمی پر قائم مودی سرکار نے مثبت جواب نہیں دیا تھا۔