Wednesday, March 18, 2020

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے تمام پبلک پارکس بھی بند، مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کر دیا، پنجاب بھر کے تمام پبلک پارکس بھی بند رہیں گے، مری سمیت پورے پنجاب کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پنجاب حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت عوام کا تمام قسم کے سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر، پبلک پارکس اور صوبے کے تمام سیاحتی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔

No comments:

Post a Comment